جمعیت علما اسلام جموں وکشمیر نے’’ مسئلہ کشمیر اور ہماری ذمہ داریوں ‘‘کے عنوان سے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن‘ امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور قومی وطن پارٹی سربراہ آفتاب شیر پائو خطاب کرینگے

اتوار 12 فروری 2017 15:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 فروری2017ء) جمعیت علماء اسلام جموں وکشمیر نے’’ مسئلہ کشمیر اور ہماری ذمہ داریوں ‘‘کے عنوان سے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی‘ اے پی سی (آج) پیر کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں دن دو بجے ہوگی۔ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن‘ امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیر پائو خطاب کرینگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام جموں وکشمیر نے مسئلہ کشمیر اور ہماری ذمہ داریوں کے عنوان سے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی‘ اے پی سی (آج) پیر کو اسلام آباد میں ہالیڈے ہوٹل میں دن دو بجے ہوگی۔ آل پارٹیز کانفرنس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اے پی سی میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن‘ امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیر پائو خطاب کریں گے جبکہ سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق‘ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار‘ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر‘ سابق چیئرمین سینٹ نیئر بخاری‘ ساجد میر‘ علامہ ساجد نقوی‘ چوہدری یاسین‘ سردار عتیق اور سردار یعقوب کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

(ن غ/ ا ر)