سینٹرل جیل اڈیالہ میں تعلیم یافتہ قیدی ، 39 ایم اے ، 289 بی اے

اتوار 12 فروری 2017 17:40

سینٹرل جیل اڈیالہ میں تعلیم یافتہ قیدی ، 39 ایم اے ، 289 بی اے
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 فروری2017ء) علم حاصل کرنے کے متوالے کہیں بھی ہوں علم سے مستفید ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے۔سینٹرل جیل اڈیالہ میں تعلیم یافتہ قیدیوں کا انکشاف ہوا ہے جس میں قتل اور دیگر جرائم میں 39 ایم اے ، 289 گریجوایٹس سمیت 1951 تعلیم یافتہ قید ی شامل ہیں۔ جبکہ جیل کے 13 لٹریسی سینٹرز میں 221 قیدی اب بھی زیر تعلیم ہیں ، اعداد و شمار کے مطابق اس وقت اڈیالہ جیل میں کل 1951 تعلیم یافتہ قیدی اور حوالاتی بند ہیں جن میں اعلیٰ تعلیم یافتہ قیدیوں کی تعداد 328 ہے ،۔

(جاری ہے)

تعلیم یافتہ قیدیوںکے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ وہ افراد ہیں جو بے روزگاری کے باعث جرائم کی دنیا میں قدم رکھنے پر مجبور ہوئے ، جیل میں 656 قیدی ایف اے پاس ہیں جبکہ میٹرک پاس قیدیوں کی تعداد 967 ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جیل کے لٹریسی سینٹرز میں قیدیوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے اس وقت جیل میں قائم تیرہ لٹریسی سینٹرز میں 221 قیدی زیر تعلیم ہیں جن میں سے چند قیدی ایم اے اور بی اے کے امتحانات کی تیاری بھی کر رہے ہیں۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سینٹرل جیل اڈیالہ میں بند قیدیوں کی کل تعداد میں سے چالیس فیصد تعلیم یافتہ ہیں جبکہ ساٹھ فیصد قیدی ایسے ہیں جو میٹرک بھی نہیں کر سکے

متعلقہ عنوان :