گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ سے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی ملاقات

حکومت کے اقتصادی وژن کی بدولت ملکی معیشت میں بہتری آئی ہے، موجودہ حکومت نے عوامی خدمت کا ریکارڈ قائم کر دیا ہے،گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ

اتوار 12 فروری 2017 18:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 فروری2017ء) گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ سے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ملاقات کی۔ اتوار کو گورنر پنجاب رفیق رجوانہ سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت کے اقتصادی وژن کی بدولت ملکی معیشت میں بہتری آئی ہے۔ موجودہ حکومت نے عوامی خدمت کا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ تین سال میں ملکی معیشت کو مضبوط بنایا ہے۔ حکومت کی پالیسیوں سے عام عوام کا معیار زندگی بلند ہوا ہے۔ …(رانا)