عراق میں حکومت مخالف مظاہرے،جھڑپیں، ایک افسر سمیت 6 افراد ہلاک

صدری تحریک کے ہزاروں کارکنان اور حامیوںکاگرین زون کی جانب مارچ، گھیراو کی کوشش

اتوار 12 فروری 2017 18:40

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2017ء) عراق کے دارالحکومت بغداد میں شعلہ بیان شیعہ رہ نما مقتدیٰ الصدر کے حامیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں ایک سکیورٹی افسر سمیت چھ افراد ہلاک ہوگئے ۔میڈیارپورٹس کیمطابق بغداد شہر کے میئر کا کہنا تھا کہ پٴْرتشدد مظاہرے کے دوران جھڑپوں پانچ افراد ہلاک اور 320 زخمی ہوگئے ۔زخمیوں میں متعدد سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے صدری تحریک کے مظاہرے میں شریک افراد کو منتشر کرنے کے لیے اشک آور گیس کے گولے پھینکے ہیں اور مظاہرین نے جواب میں پتھراو کیا ہے۔صدری تحریک کے ہزاروں کارکنان اور حامیوں نے دارالحکومت بغداد کے انتہائی سکیورٹی والے علاقے گرین زون کی جانب مارچ کیا اور اس کے گھیراو کی کوشش کی ۔مظاہرین حکومت سے آیندہ ستمبر میں ہونے والے صوبائی انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات کا مطالبہ کررہے تھے۔ واضح رہے کہ مقتدیٰ الصدر کے حامی گذشتہ سال بھی قلعہ نما گرین زون کی جانب اپنے مطالبات منوانے کے لیے دو مرتبہ دھاوا بول چکے ہیں اور انھوں نے پارلیمان کا بھی گھیراو? کیا تھا لیکن وزیراعظم حیدر العبادی ان کے تمام مطالبات کو پورا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :