آئندہ انتخابات میں مخالفین کا انجام پہلے سے بھی برا ہو گا اور ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والوں کو ہرگز معاف نہیں کریں گے ،محمو د خان

اتوار 12 فروری 2017 18:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2017ء) خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل ، ثقافت ، آثار قدیم ، میوزیم ، امور نوجوانان اور پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر محمود خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے نئی نسل کی مستقبل کو سنوارنے کے لئے مالی سال کے بجٹ میں سب سے زیادہ رقم شعبہ تعلیم کے لئے مختص کی ہے تاریخ شاہد ہے کہ تعلیم کو اولین ترجیح سمجھنے والی قوموں نے ترقی کے مناز ل طے کئے ہیں ۔

انہو ںنے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کو یہ اعزاز حاصل ہواہے کہ سرکاری سکولوںمیں قرآن مجید کو ناظرہ اور ترجمہ کے ساتھ پڑھنے کو لازمی قرار دیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہو ںنے موضع بے درہ مٹہ سوات میں ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔ اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی او رپاکستان مسلم لیگ (ن) کے اہم کارکنان جن میں گل خان ، سراج خان ، حنیف خان ، اسرار خان اور سلا خان ، بلال خان ، بخت کرم کاکا ، عبدالرحیم ، کریم خان ، بہرام خان ، نواب علی خان ، ارشد علی خان ، زاہد الله ، محمد صالح خان ، حسین علی خان ، فرمان علی ، اکبر حسین ، ریاض علی ، محمد اکبر خان ، حیات خان اور وطن سردار نے اپنے خاندانوں او رسینکڑوں ساتھیوں سمیت مستعفی ہوکر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر محمود خان نے نئے شامل ہونے والوں کواپنی اور پارٹی کی جانب سے خوش آمدید کہتے ہوئے مبارک دی او رانہیں پی ٹی آئی کے لئے قیمتی سرمایہ قرار دیا ۔انہو ںنے کہا کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کے سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہا ہے اور صوبے کو ان کے جائز حقوق سے محروم کرنے کی مذموم کوشش کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک نے عوام میں سیاسی شعور بیدار کیااور انہیں چوروں اور لٹیروں کی پہچان کی تمیز سکھائی ۔

انہو ںنے کہا کہ اب موقع پرست اور نام نہاد سیاستدان اس خوش فہمی میں مبتلا نہ رہے اور دوبارہ اقتدار میں آنے کی خوابیں دیکھنا چھوڑ دیں ۔انہو ںنے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی اپنی مثبت اور عوام دوست پالیسیوں کی بدولت ملک بھر میں برسراقتدار آئے گی اور پاکستان تحریک انصا ف کے چیئرمین عمران مستقبل میں پاکستان کے وزیر اعظم ہوں گے ۔

انہو ںنے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملک میں صاف ستھرا سیاست متعارف کروایا ہے اور یہی تبدلی کی بڑی علامت ہے ۔محمود خان کا کہنا تھا کہ کرپشن ، کمیشن خوری اور اقربا پروری ماضی کی حکومتوں کا وطیرہ رہا ہے جبکہ پی ٹی آئی نے عوام کو سستی اور فوری انصاف کی فراہمی اور زندگی کے ہر شعبے میں سہولیات پہنچانے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں ۔ محمود خان نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں مخالفین کا انجام پہلے سے بھی برا ہو گا اور ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والوں کو کبھی بھی معاف نہیں کریں گے ۔ انہو ںنے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں تحریک آگے بڑھ رہی ہے اور مظلوم اور پسے ہوئے طبقات کو جاگیرداروں سے آزاد کرکے رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :