مولانا فضل الرحمن اور محمود اچکزئی ہوش کے ناخن لیں،بیگم نسیم ولی خان

فاٹا کو خیبر پختونخوا میں انضمام کی مخالفت بند کرکے غریب قبائلی عوام کومزید اندھیروں میں نہ دھکیلا جائے،حکومت جلد از جلد فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کا اعلان کرے، سی پیک منصوبہ ایک خیرات ہے جس پر پنجاب نے قبضہ کر لیا جو افسوس ہے،عوامی نیشنل پارٹی ولی

اتوار 12 فروری 2017 20:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2017ء) عوامی نیشنل پارٹی ولی گروپ کے زیراہتمام باچاخان ،ولی خان اور اجمل خٹک کی برسی تقریب کے حوالے سے پشاور میں جلسے کا انعقاد کیاگیا۔ جلسے میں اے ین پی ولی کی چیئر پرسن بیگم نسیم ولی خان‘ مرکزی سینئر نائب صدر نوابزادہ محسن علی خان ‘ صوبائی صدر فرید طوفان‘ خواتین ونگ کی صوبائی صدر ساجدہ خٹک‘ سیکرٹری اطلاعات امان خان ‘ عبدالرحمن خان‘ سابق صوبائی وزیر عطیف الرحمن‘ صوبائی جائنٹ سیکرٹری ریاض مروت ‘فاٹا کے صدرشیر اصغر آفریدی اور سیکرٹری اطلاعا ت گل نواز مہمندو دیگر قائدین و کارکنوں نے شرکت کی۔

پشاورمیں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بیگم نسیم ولی نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن اور محمود اچکزئی ہوش کے ناخن لیں اورفاٹا کو خیبر پختونخوا میں انضمام کی مخالفت بند کرکے غریب قبائلی عوام کومزید اندھیروں میں نہ دھکیلا جائے۔

(جاری ہے)

ان کاکہنا تھا کہ محمود اچکزئی نے اپنے والد کے نقش قدم پر چلنا چھوڑ دیا ہے۔اچکزئی نے خود بولان سے چترال تک کے اپنے نعرے کی نفی کرکے فاٹا کا الگ صوبہ بنانے کامطالبہ کیا جودوغلاپن ہے۔

انہوں نے کہا قبایلی عوام سینکڑوں سال سے ایف سی آر کے ظالمانہ قانون کے تحت زندگی گزار رہے ہیں۔ حکومت جلد از جلد فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کا اعلان کریں ، بیگم نسیم ولی نے صوبائی حکومت کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چائنہ میں سی پیک پر پختون قوم کا سواد کیاگیا، پرویز خٹک تفصیلات سامنے لائے ورنہ انکے لئے مشکل ہوگا ، انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ ایک خیرات ہے جس پر پنجاب نے قبضہ کر لیا جو افسوس ہے بیگم نسیم ولی کا کہنا تھا کہ اگر مغربی روٹ کو شامل نہیںکیا گیا اور صوبے کو اس منصوبے میں نذر انداز کیا تو ان کیخلاف تحریک چلائینگے۔