حلقہ این اے 114میںامسال 5ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبہ جات تکمیل کو پہنچیں گے ، تمام منصوبے کونسلرز کی مشاورت سے شروع کیئے جارہے ہیں، سوئی گیس کا5کلومیٹرز پائپ پہلے آیا تھا اب دوسری کھیپ میں اس سے ڈبل پائپ آ رہا ہے جس سے شہر کی تمام گلیوں میں پائپ لائن پہنچ جائے گی،وفاقی وزیر قانون زاہد حامد خان

اتوار 12 فروری 2017 20:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 فروری2017ء) وفاقی وزیر قانون زاہد حامد خان نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 114میںامسال 5ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبہ جات تکمیل کو پہنچیں گے پسرور میں صدر مسلم لیگ ن اوورسیز علی زاہد خان کے ہمراہ سٹیزن کونسل کے قائدین پروفیسر شہزاد بٹ،پرویز باجوہ ،میاں خالد اور چودھری ارشد کھوکھر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پسرور سیالکوٹ روڈ کی دورویہ تعمیر کے لیئے 3ارب 25کروڑ روپے ،ڈسکہ تا نارووال براستہ پسرور سڑک کی تعمیر وکشادگی پر ایک ارب 30کروڑ،پسرور تا کلاسوالہ اور پسرور یا ڈھوڈا سڑکوں کی تعمیر نو کے لیئے 35کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ ہوگی ان منصوبہ جات کی باقاعدہ منظوری ہو گئی ہے جبکہ ان پر کام کا آغاز آئیندہ چند ہفتوں میں کردیا جائے گاانہوں نے بتایا کہ ٹھروہ منڈی میں نواز شریف ہسپتال بنایا جائے گاجبکہ پسرور شہر میں سڑکوں کی تعمیرومرمت ،گندے پانی کے نکاس کے نالے بنانے ،نصف صدی قدیم پانی کی پائپ لائن تبدیل کرنے اور سوئی گیس کے پائپ بچانے پر مجموعی طور پر ڈیڑھ ارب روپے سے زیادہ رقم خرچ ہوگی وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ تمام منصوبے کونسلرز کی مشاورت سے شروع کیئے جارہے ہیں اور کہاں کہاں کونسا ترقیاتی کام ہوگا اس حوالے سے ان سے تجاویز لی گئی ہیں وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے کہا کہ سوئی گیس کا5کلومیٹرز پائپ پہلے آیا تھا اب دوسری کھیپ میں اس سے ڈبل پائپ آ رہا ہے جس سے شہر کی تمام گلیوں میں پائپ لائن پہنچ جائے گی انہوں نے کہا کہ پسرور شہر میں نادرا چوک تا مل لالو سٹاپ سڑک کی تعمیر پر11کروڑ روپے خرچ ہوں گے ،گندے پانی کے نکاس کے نالے بنانے کے لیئے 12کروڑ روپے کی رقم فراہم کردی گئی ہے پسرور میں گلیوں کی تعمیر نو اور اندرون شہر ٹف ٹائل کے لیئے 17کروڑ روپے مختص کیئے گئے ہیں جبکہ 7کروڑ روپے سے نصف صدی قبل زیر زمین بچھائے جانے والے واٹرسپلائی پائپ تبدیل کیئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ سپورٹس سٹیڈیم اور جیمنیزیم کی تعمیر کے لیئے 7کروڑ روپے خرچ کیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :