دہشتگرد حملوں کی سازش کے لیے انٹرنیٹ کیفے استعمال کررہے ہیں،آئی جی سندھ کا انکشاف، سیکریٹری داخلہ کو خط لکھ دیا

اتوار 12 فروری 2017 21:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2017ء) آئی جی سندھ اللہ ڈینو خواجہ نے انکشاف کیا ہے کہ دہشتگرد حملوں کی سازش کے لیے انٹرنیٹ کیفے استعمال کررہے ہیں ، تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ نے سیکریٹری داخلہ کو خط لکھ دیا ہے جس میں انہوں نے وزرات کو درخواست کی ہے کہ یہ بات یقینی بنائی جائے کہ شہر کے ہر انٹر نیٹ کیفے میں صارفین کا ریکارڈ رکھا جائے کیونکہ ہائی پروفائل کیسز کی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ دہشتگرد ایک دوسرے سے بات چیت کرنے کے لیے انٹرنیٹ کیفے کا استعمال کرتے ہیں تاکہ سیکیورٹی فورسز کو دھوکا دے سکیں

متعلقہ عنوان :