مہمند ایجنسی، تحصیل حلیمزئی غازی کور میں نوجوان طالب علم نے خود کشی کر لی

اتوار 12 فروری 2017 21:20

مہمند ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 فروری2017ء) مہمند ایجنسی، تحصیل حلیمزئی غازی کور میں نوجوان طالب علم نے خود کشی کر لی۔ اپنے دوستوں کو اپنے ارادے کا ایس ایم ایس کر کے گلے میں پھندہ ڈال پنکھے سے جول گیا۔ اچانک موت سے پورا علاقہ سوگوار، نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں لوگوں کی شرکت۔تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی تحصیل حلیمزئی کے علاقہ غازی کور میں اتوار اور پیر کے درمیانی رات مینہ دار جنرل سٹور والے کے نوجوان بھتیجے فرسٹ ائیر کے طالب علم حمزہ خان ولد صابر استاد نے خود کشی کرلی۔

(جاری ہے)

خاندانی ذرائع کے مطابق متوفی ذہنی بیماری کا علاج کر چکا تھا۔ وقوعہ کی رات انہوں نے اپنے دوستوں کو ایس ایم ایس کرکے اپنے خودکشی کا ارادہ ظاہر کیا۔ گھر والوں کو مسیج کا پتہ چلا تو انہوں نے حجرے کے کمرے میں ڈھونڈنا چاہا تو کمرے کا دروازہ اندر سے بند تھا۔دروازہ توڑا گیا تو جوانمرگ حمزہ خان نے پنکھے سے گلے پھندہ ڈال کر زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔ اچا نک موت کی خبر سے پورا علاقہ سوگوار ہوگیا۔ نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :