آئین وقانون کے مطابق نواز شر یف کی نااہلی نوشتہ دیوار ہے ‘ڈاکٹر بابر اعوان

�) لیگ کی ساری سیاست اور حکومت کر پشن کے سہارے چل رہی ہے اور ملک تباہ ہو رہا ہے ‘حکمران مکمل طور پر پھنس چکے ہیں‘گفتگو

اتوار 12 فروری 2017 21:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 فروری2017ء) ماہر قانون دان سینیٹر ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ آئین وقانون کے مطابق نواز شر یف کی نااہلی نوشتہ دیوار ہے‘(ن) لیگ کی ساری سیاست اور حکومت کر پشن کے سہارے چل رہی ہے اور ملک تباہ ہو رہا ہے ‘پانامہ کیس میں حکمران مکمل طور پر پھنس چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں سینیٹر ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ (ن) لیگ والوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ کر پشن ہو رہی ہے اور نہ ہی کوئی موجودہ حکمرانوں سے زیادہ دنیا میں کوئی جھوٹ بول رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس میں اب تک جتنے ثبوت سامنے آچکے ہیں انکے مطابق اس بات میں کوئی شک نہیں کہ نوازشر یف کی وزیر اعظم کے عہدے سے نااہلی نوشتہ دیوارہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران پانامہ لیک کے آنے سے لیکر اب تک مسلسل اپنا موقف اوروکلاء تبدیل کر رہے ہیں کیونکہ حکمرانوں کو سمجھ آچکی ہے وہ پانامہ لیک کیس ہار جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :