وزیراعلی پنجاب کی کراچی میں نجی ٹی وی چینل کی ڈی ایس این جی وین پر فائرنگ کی شدید مذمت

اتوار 12 فروری 2017 22:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 فروری2017ء) وزیراعلی پنجاب محمدشہبازشریف نے کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میںنجی ٹی وی چینل کی ڈی ایس این جی وین پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہی-وزیراعلی نے فائرنگ کے واقعہ میں اسسٹنٹ تیمور کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ او رافسوس کااظہارکیاہی-وزیراعلی نے غم زدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحو م کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطافرمائے -وزیراعلی نے کہاکہ نجی ٹی وی کی ڈی ایس این جی پر حملہ آزادی اظہار پر حملے کے مترادف ہے -