ْ شہبازشریف کی کراچی میں نجی ٹی وی چینل کی ڈی ایس این جی وین پر فائرنگ کی شدید مذمت

اتوار 12 فروری 2017 22:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2017ء) وزیراعلی پنجاب محمدشہبازشریف نے کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں سماء ٹی وی چینل کی ڈی ایس این جی وین پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہی-وزیراعلی نے فائرنگ کے واقعہ میں اسسٹنٹ تیمور کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ او رافسوس کااظہارکیاہی-وزیراعلی نے غم زدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحو م کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطافرمائے -وزیراعلی نے کہاکہ سماء ٹی وی کی ڈی ایس این جی پر حملہ آزادی اظہار پر حملے کے مترادف ہے ۔