امریکی فضائیہ کا حملہ،بو بکر بغدادی دس ساتھیوں سمیت زخمی

امریکی طیاروں نے عراق اورشام کی سرحد پر داعش مراکز کو نشانہ بنایا،عراقی انٹیلی جنس کا دعویٰ

پیر 13 فروری 2017 12:03

امریکی فضائیہ کا حملہ،بو بکر بغدادی دس ساتھیوں سمیت زخمی
بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2017ء) عراقی ذرائع ابلاغ نے ایک بار پھر داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کے فضائی حملے میں نشانہ بنائے جانے اور ان کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق عراقی سیکیورٹی تجزیہ نگار فاضل ابو رغیف نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’فیس بک‘ پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ مصدقہ انٹیلی جنس ذرائع سے اطلاعات ملی ہیں کہ البغدادی کو شام اور عراق کی سرحد پر القائم کے مقام پر امریکی جنگی طیاروں نے فضائی حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں البغدادی زخمی ہوا ۔

ابو رغیف نے بتایا کہ البغدادی شام اور عراق کی سرحد کے قریب عکاشات، الزلہ اور العبیدی کے مقامات میں واقع داعش کے مراکز کو نشانہ بنائے جانے کے دوران زخمی ہوئے۔عراقی ذرائع ابلاغ نے انٹیلی جنس معلومات کے ذریعے بتایا کہ القائم کے مقام پر کیے گئے فضائی حملوں میں البغدادی اپنے دسیوں ساتھیوں سمیت زخمی ہوگئے تاہم سرکاری سطح پر ان اطلاعات کی تصدیق یا ترید نہیں کی گئی۔

متعلقہ عنوان :