بم دھماکے،عراق، افغانستان اور شام سے بھی زیادہ بھارت خطرناک قرار

2016میں عراق میں 170 ، پاکستان میں 208افغانستان میں 121، بھارت میں 337ہوئے،رپورٹ

پیر 13 فروری 2017 12:12

بم دھماکے،عراق، افغانستان اور شام سے بھی زیادہ بھارت خطرناک قرار
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2017ء) بم دھماکوں کے حوالے سے دنیا کا سب سے خطرناک ملک بھارت ہے،جہاں گزشتہ سال 337 دھماکے ہوئے،بھارتی اخبار کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ دھماکے عراق ، افغانستان یا شام میں نہیں بلکہ بھارت میں ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار کے مطابق بم دھماکوں کے حوالے سے دنیا کا سب سے خطرناک ملک بھارت ہے، جہاں گزشتہ سال 337 دھماکے ہوئے۔ان دھماکوں سے بھارت کی شمال مشرقی ریاستیں چھتیس گڑھ ، کیرالا، تامل ناڈو، اڑیسا اور جھاڑکھنڈ سب سے زیادہ متاثر ہوئیں ۔گزشتہ سال عراق میں 170 ، پاکستان میں 208 جبکہ افغانستان میں 121 بم دھماکے ہوئے جبکہ بھارت میں 337ہوئے۔