پیپلز پارٹی کے ایم این اے نوید قمر کی صاحبزادی کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر مقبول ، نوید قمر کو تنقید کا سامنا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 13 فروری 2017 12:01

پیپلز پارٹی کے ایم این اے نوید قمر کی صاحبزادی کی شادی کی تصاویر سوشل ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 فروری 2017ء) : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ایم این اے نوید قمر کی صاحبزادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی پوسٹس میں پیپلزپارٹی کے ایم این اے نوید قمر کی صاحبزادی کی تھائی لینڈ میں ہوئی شادی کی تصاویر موجود ہیں۔ سوشل میڈیا پر تصاویر آتے ہی صارفین نے پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

صارفین نے نوید قمر کی صاحبزادی کی شادی تھائی لینڈ کے مہنگے ترین ہوٹل میں کرنے پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے ایک طرف پانامہ ایشو پر بیان دیا کہ یہ قوم کا المیہ ہے کہ ملک کا پیسہ باہر لیجایا جا رہا ہے اور دوسری جانب انہی کی پارٹی کے رہنما نے اپنی بیٹی کی شادی شاہانہ انداز میں کی جس میں پاکستان کی اہم شخصیات نے شرکت بھی کی۔تاہم اس حوالے سے نوید قمر یا ان کے قریبی افراد کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا