صحافی تنظیموں کی نجی ٹی وی چینل کے اسسٹنٹ کیمرہ مین تیمور کی ہلاکت کی مذمت، صحافیوں اور معاون عملہ کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے، ایسے قوانین وضع کئے جائیں کہ تمام میڈیا ہائوسز صحافیوں معاون عملہ کی انشورنس کرانے کے پابند ہوں، صحافی تنظیموں کا مطالبہ

پیر 13 فروری 2017 12:41

صحافی تنظیموں کی نجی ٹی وی چینل کے اسسٹنٹ کیمرہ مین تیمور کی ہلاکت کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2017ء) صحافی تنظیموں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صحافیوں اور معاون عملہ کی سکیورٹی کو یقینی بناتے ہوئے ایسے قوانین وضع کئے جائیں کہ تمام میڈیا ہائوسز صحافیوں معاون عملہ کی انشورنس کرانے کے پابند ہوں۔ صحافی تنظیموں نے کراچی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے اسسٹنٹ کیمرہ مین تیمور کی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو صحافتی تنظیموںرالپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس ( آر آئی یو جے )‘ راولپنڈی اسلام آباد بیوروز جرنلسٹس ایسوسی ایشن (ربجا)‘ راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا)‘ فیڈرل یونین آف ایجوکیشن رپورٹرز (فیرا)‘ اسلام آباد کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن‘ میڈیا ویلفیئر آرگنائزیشن (ایم ڈبلیو او)اوردیگر تنظیموں نے کہا کہ صحافیوں پر حملہ ‘ آزادی صحافت پر حملہ ہے۔ حکومت صحافیوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ٹھوس اقدامات کرے ۔ صحافی تنظیموں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ایسے قوانین وضع کرے کہ جس میں میڈیا ہائوسز کو صحافیوں اور معاون عملے کی انشورنس کا پابند بھی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :