اسلام آباد ، پولیس مقابلہ میںایک اہلکار زخمی ، چور دو گاڑیاں چھوڑ کر فرار

پیر 13 فروری 2017 13:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2017ء) وفاقی دار الحکومت میں پولیس اور کار چوروں کے درمیان مقابلے میں ایک اہلکار زخمی ہو گیا ،کار چور چوری شدہ دو گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ لوہی بھیر اور تھانہ نیو ٹاون کے علاقوں سے کار چوروں نے دو قیمتی کرولا کاریں چوری کی جس کی اطلاع ایس آئی یو کے اینٹی کار لفٹنگ ونگ کو برقت موصول ہوئی ،اینٹی کار لفٹنگ سیل کی ایک پارٹی نے ٹریکر کی مدد سے کار چوروں کا پیچھا کیا اور آئی جے پی روڈ پر انہیں پکڑنے کی کوشش کی ،کار چوروں نے پولیس پر فائرنگ کر دی ،پولیس نے جوابی کی فائرنگ سے چور گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہو گئے ،فائرنگ کے تبادلے میں کانسٹیبل فہد زخمی ہو ا جسے پمز منتقل کر دیا گیا ہے ، پولیس نے چوری شدہ کاریں قبضے میں لے لیں

متعلقہ عنوان :