فرانس،بیوی کے فون سے اٴْوبر بلانا مہنگا پڑا،خاوند کے معاشقے کا انکشاف

معاشقے کا معلوم ہونے پر میاںبیوی میں طلاق،شہری نے اوبر کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا

پیر 13 فروری 2017 13:08

فرانس،بیوی کے فون سے اٴْوبر بلانا مہنگا پڑا،خاوند کے معاشقے کا انکشاف
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2017ء) جنوبی فرانس میں ایک بڑی کاروباری شخصیت نے اپنا معاشقہ اہلیہ پر افشا ہونے کے بعد مشہور ٹیکسی سروس ’اٴْوبر‘ کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مذکورہ شخص کا الزام ہے کہ اٴْنھوں نے صرف ایک مرتبہ اپنی محبوبہ سے ملنے کے لیے اپنی اہلیہ کے فون سے اٴْوبر کار کا آرڈر دیا تھا اور اس کے بعد اہلیہ کے فون سے اٴْوبر کی ایپ سے سائن آف کر دیا تھا، لیکن اس کے باوجود کمپنی ان کے ہر سفر کی تفصیل ان کے اہلیہ کو بھجواتی رہی۔

اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ انھوں نے جو بھی سفر کیے ان کی تفصیلات ان کی اہلیہ کے پاس آتی رہیں جس نے ان کی اہلیہ کے شک کو تقویت دی کہ ان کے شوہر کا کسی سے معاشقہ چل رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس واقعے کے بعد دونوں میں طلاق ہو گئی تھی اور کہا جا رہا ہے کہ مذکورہ کاروباری شخصیت نے اٴْوبر کے خلاف چار کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا دعویٰ کیا ہوا ہے۔شوہر کے وکیل نے فرانسیسی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مؤکل اصل میں اٴْوبر کی ایپ کے ایک اندر ایک ’بگ‘ کی وجہ سے متاثر ہوئے ،میرے مؤکل کی ذاتی زندگی میں جو مسائل پیدا ہوئے ہیں اس کی وجہ یہ بگ ہے۔

تاہم وکیل نے ایک معروف فرانسیسی روزنامے میں شائع ہونے والی اس خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ان کے موکل نے چار کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی خطیر رقم کا دعویٰ کیا ہوا ہے۔ وکیل کا کہنا تھا کہ ان کے موکل کی خواہش ہے کہ ان کا نام سامنے نہ آئے اور وہ اس سارے معاملے میں پردہ داری رکھنا رکھنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :