کینیڈا کے وزیر اعظم کی نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات

ظہرانے پر ہونے والی ملاقات کے بعد دونوں رہنما ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے

پیر 13 فروری 2017 13:08

کینیڈا کے وزیر اعظم کی نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2017ء) کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹِن ٹروڈو وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کریں گے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹروڈو کے لیے یہ ایک بہت ہی اہم اور نازک دورہ ہے، جس کے دوران وہ امریکی صدر کے ساتھ آزادانہ تجارت کے حوالے سے ایک سمجھوتے کی امید کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ساتھ ساتھ وہ مہاجرت کے حوالے سے امریکی صدر کو اپنے مؤقف سے آگاہ کریں گے۔

برطانیہ کی وزیر اعظم ٹیریزا مے اور جاپان کے سربراہِ حکومت شینزو آبے کے بعد ٹروڈو تیسرے غیر ملکی رہنما ہیں، جو بیس جنوری کو حلف سنبھالنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ قبل از دوپہر اور ظہرانے پر ہونے والی ملاقات کے بعد دونوں رہنما ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :