عراق سے رواں سال کے آخر تک داعش کے مکمل انخلا کا قوی امکان ہے، برطانوی وزیر دفاع

پیر 13 فروری 2017 13:38

عراق سے رواں سال کے آخر تک داعش کے مکمل انخلا کا قوی امکان ہے، برطانوی ..
بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2017ء) برطانوی وزیر دفاع مائیکل فالن نے امید ظاہر کی ہے کہ رواں سال کے آخر تک عراق کے شہری علاقوں سے داعش کا مکمل انخلا ہو جائیگا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبرر ساں ادارے کے مطابق اپنے عراق کے دورے کے موقع پر صحافیوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے مائیکل فالن کا کہنا تھا کہ رواں سال کے آخر تک داعش کا عراق کے اہم قصبوں اور شہروں سے مکمل انخلاء ہونے کا قوی امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر شمالی موصل میں داعش کے ابھی بھی کچھ ٹھکانے موجود ہیں ۔ تاہم رواں سال انکا خاتمہ نظر آ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ موصل بڑے پیمانے پر علاقوں سے داعش کا انخلا خوش آئند ہے اور اس کامیابی پر عراقی افواج مبارکباد کی مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موصل کے بعد اب رقہ کی آزادی بھی اب آخری مرحلے میں ہے اور فورسز کی تمام تر توجہ بھی اسی پر ہے

متعلقہ عنوان :