بھارتی آرمی کی پینٹنگ میں پاکستانی جوان کی تصویر، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 13 فروری 2017 13:36

بھارتی آرمی کی پینٹنگ میں پاکستانی جوان کی تصویر، سوشل میڈیا پر بحث ..

بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 فروری 2017ء) : آرمی ڈے 2017ء کے موقع پر بھارتی آرمی نے پینٹنگز کا ایک مقابلہ کروایا جس میں 37 سالہ گنیش مراٹھے کی پینٹنگ کو کامیابی حاصل ہوئی ۔ ایڈشنل ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پبلک انفارمیشن (اے ڈی جی پی آئی) کے آفیشل پیج پر گنیش مراٹھے کی یہ پینٹنگ شئیر کرتے ہوئے ان کی کامیابی کا اعلان کیا گیا ۔ جیسے ہی یہ پینٹنگ سوشل میڈیا پر آئی ، پاکستانی صارفین نے اس پینٹنگ میں پاکستان آرمی کے اہلکار کو ڈھونڈ نکالا۔

جی ہاں! آرمی ڈے کے موقع پر پینٹنگ مقابلے میں سب کو مات دینے والی پینٹنگ میں پاکستان آرمی کے جوان کی بھی تصویر شامل ہے۔ اس پینٹنگ نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے ۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے موقف اختیار کیا کہ اس پینٹنگ میں پاکستانی فوجی کی موجودگی گنیش مراٹھے کی غلطی نہیں ہے بلکہ پاکستانی فوجی اتنے معروف اور مشہور ہے کہ کوئی بھی ان کی تعرئف کیے بغیر نہیں رہ سکتا۔

(جاری ہے)

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے بھارتیوں کا تمسخر بھی اُڑایا کہ ایک طرف بھارتی پاکستان کو سرجیکل اسٹرائیکس کی دھمکیاں دیتے ہیں تو دوسری جانب اپنی تصدیق شدہ پینٹنگز میں پاکستانی فوجی کی تصویر بھی شامل کرتے ہیں۔ خیر اب یہ تو گنیش مراٹھے ہی بہتر بتا سکتے ہیں کہ انہوں نے پاکستانی فوج کے اہلکار کی تصویر کو اپنی پینٹنگ کا حصہ کیوں بنایا؟

متعلقہ عنوان :