پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل، کرکٹ کے دیوانوں کا سوشل میڈیا پر غصے کا اظہار

پیر 13 فروری 2017 18:08

پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل، کرکٹ کے دیوانوں کا سوشل میڈیا پر غصے کا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2017ء) پاکستان سپر لیگ میں سپاٹ فکسنگ کا بڑا سکینڈل سامنے آنے کے بعد کرکٹ دیوانے سوشل میڈیا پر اپنے غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔ مداحوں کا کہنا ہے جو بھی کھلاڑی ملک کا نام بدنام کرنے میں ملوث ہے اسے سخت سزا ملنی چاہئیے۔پاکستان کا سب سے بڑا کرکٹ ایونٹ آغاز میں ہی متنازع بن گیا۔ قومی ٹیم کے تین بڑے کھلاڑی شرجیل، خالد اور محمد عرفان فکسنگ سکینڈل کے الزامات کی زد میں آ گئے۔

(جاری ہے)

اس افسوسناک خبر کے بعد کرکٹ لورز بھی سیخ پا ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔ایک مداح کا اپنی ٹویٹ میں کہنا ہے کہ عامر کے واقعہ کے بعد انہیں امید نہیں تھی ایسا کچھ دوبارہ ہو گا۔ ایک اور کرکٹ دیوانے نے کہا کہ اگر واقعی ان کھلاڑیوں نے ملک کا نام بدنام کیا ہے تو انہیں عبرت کا نشان بنایا جائے۔ دراز قد فاسٹ باؤلر محمد عرفان کے مداح نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ انہیں یقین نہیں آ رہا کہ وہ بھی اس سکینڈل میں ملوث ہیں۔