گورنرپنجاب رفیق رجوانہ سےوائس چانسلرلاہورکالج فارویمن یونیورسٹی کی ملاقات

وی سی یونیورسٹی نے ریٹنگ میں اضافے سے اپنے لائحہ عمل سے آگاہ کیا،خواتین کو تعلیم یافتہ بنائے بغیرمعاشرے کی ترقی کا خواب تعبیر نہیں بن سکتا۔گورنرپنجاب محمد رفیق رجوانہ کی ہدایت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 13 فروری 2017 17:38

گورنرپنجاب رفیق رجوانہ سےوائس چانسلرلاہورکالج فارویمن یونیورسٹی ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 فروری2017ء) : گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ سے وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر رخسانہ کوثر نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ،جس میں وی سی نے یونیورسٹی کی ریٹنگ میں اضافے کے حوالے سے اپنے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔ پروفیسرڈاکٹر رخسانہ کوثر نے اپنی بریفنگ میں گورنر کو بتایا کہ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی تعلیم نسواں کا ایک معتبر ادارہ ہے جو اپنے شاندار تعلیمی و تحقیقی صفر کی صدی پوری کرنے کو ہے۔

(جاری ہے)

2002میں یونیورسٹی کا درجہ ملنے کے بعدیہاں مارکیٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ مضامین کی تدریس شروع کی گئی ۔ وائس چانسلر نے بتایا کہ موجودہ حکومت کی بصیرت کے مطابق لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کو دنیا کی نمایاں جامعات میں شامل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔وزیراعظم گرین پاکستان پروگرام کے تحت بوٹینکل گارڈن قائم کر دیاجس سے سر سبز و شاداب پاکستان کا خواب پورا ہوگا۔کالا شاہ کاکو کیمپس میں نئے شعبہ جات قائم کرینگے۔ گورنر پنجاب نے پروفیسرڈاکٹر رخسانہ کوثر کوہدائت کی کی یونیورسٹی کے نصاب کو عالمی معیار کا حامل بنانے کیلئے کوشش کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو تعلیم یافتہ بنائے بغیرمعاشرے کی ترقی کا خواب تعبیر نہیں بن سکتا۔