صحافت اور سیاست کاچولی دامن کاساتھ ہے،صحافی اپنے اندر اتحاد واتفاق پیداکریں ،راجہ مشتاق منہاس
حکومت نے اپنے ہاتھ کاٹ کراین ٹی ایس اور غیرجانبدار پبلک سروس کمیشن کی تشکیل نوکرکے میرٹ کی بالادستی قائم کی جس سے سرکاری بھرتیوں میں کرپشن ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائیگی، وزیر اطلاعات آزاد کشمیر
پیر 13 فروری 2017 19:49
(جاری ہے)
ہمارے اچھے کاموں کی میڈیامیںستائش ہونی چاہیے اوراگرہم غلط کام کریں ، قبضہ گروپوں کوسپورٹ کریں یاترقیاتی سکیموں سے پیسے کھائیں تووہ بھی عوام کے سامنے لائے جائیں ۔
موجودہ حکومت نے اپنے ہاتھ کاٹ کراین ٹی ایس اور غیرجانبدار پبلک سروس کمیشن کی تشکیل نوکرکے میرٹ کی بالادستی قائم کی جس سے سرکاری بھرتیوں میں کرپشن ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گی۔ یہ بڑامشکل اور تلخ فیصلہ تھا جسے وزیراعظم نے نافذ کرکے گڈگورننس کی بنیاد رکھی ہے۔ان خیالات کااظہارانھوں نے ڈڈیال پریس کلب کی تقریب حلف برداری سے اپنے صدارتی خطاب میں کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان تھے جبکہ تقریب سے ممبرقانون ساز اسمبلی چوہدری مسعود خالد، یونین آف جرنلسٹس آزاد کشمیر کے صدرراجہ نثاراحمدخان، صدرڈڈیال پریس کلب ڈاکٹرمحمداسحاق نے بھی خطاب کیا۔ وزیراطلاعات، سیاحت وآئی ٹی راجہ مشتاق منہاس نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آزادکشمیرمیں مسلم لیگ ن کی حکومت میڈیادوست حکومت ہے ۔ وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان وسیع القلب شخصیت ہیں وہ میڈیا کے سامنے کھل کربات کرتے ہیں اور جملہ مسائل ومعاملات میڈیاکے سامنے پیش کرتے ہیں۔ ہماری حکومت مثبت تنقید کوخوشدلی سے قبول کررہی ہے ۔ حقائق کے منافی صحافت سے لوگوں کا اعتماد اٹھ جاتاہے۔ انھوں نے کہاکہ پانامہ کیس میں ایک عدالت سپریم کورٹ میں ہے اور دوسری میڈیا نے شام 7 بجے سے 11 بجے تک لگائی ہے۔انھوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام اپوزیشن کی منفی سیاست سے ناراض ہیں۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ آزادکشمیرمیں مسلم لیگ ن کی حکومت راجہ محمدفاروق حیدرخان کی قیادت میں درست اورعوامی توقعات کے مطابق صحیح سمت میں اپنے فرائض شفاف انداز میں چلارہی ہے۔ راجہ محمدفاروق حیدرخان نے این ٹی ایس اورغیرجانبدار پبلک سروس کمیشن کی تشکیل نوکرکے غریب لوگوں کوان کا حق دینے کے راستے تعین کردیئے ہیں۔انھوںنے کہاکہ میرٹ کو قائم کرکے لوگو ں کی محرومیاں دورکررہے ہیں۔ اس سے پڑھے لکھے طبقہ کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے۔ اب لائق اور اہل لوگوں کونوکری حاصل کرنے کے لیے کسی ٹھیکیداریاسیاسی بیٹھک کے چکرنہیں کاٹنے پڑیں گے۔ انھوںنے کہاکہ آزادکشمیرکے الیکشن میں مسلم لیگ ن کوجوبھاری مینڈیٹ ملاہے وہ میاں محمدنوازشریف کی قیادت پرعوامی اعتماد ہے۔ ہماری حکومت عوام کے اس اعتماد پربھرپوراترے گی۔ انشاء اللہ آزاد کشمیر بھرمیں مسلم لیگ ن کی حکومت کے ثمرات بلاتخصیص تمام علاقوں اورلوگوں کوملناشروع ہوگئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.