سکھر،ریجنل ہیڈ آفس نادرا نے عوام کو کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ بنا کر دینے کیلئے 24فروری تک موبائل وینز بھیجنے کا شیڈول جاری کر دیا

پیر 13 فروری 2017 20:37

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2017ء) ریجنل ہیڈ آفس نادرا سکھر کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق سکھر ریجن کے مختلف اضلاع میںعوام کو کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ بنا کر دینے کے لئی13فروری سے 24فروری 2017تک موبائل وینز بھیجنے کا شیڈول جاری کیا گیا ہے ، تفصیلات کے مطابق ضلع سکھر میں این آر سی پنو عاقل میں 13 فروری سے 24 فروری2017 تک موبائل وین نمبر1 جبکہ این آر سی سکھر سٹی ضلع سکھر میں نادرا کی موبائل وین نمبر11 موجود رہیگی ،جبکہ مذکورہ بالا تاریخوں کے دوران موبائل وین نمبر13گھوٹکی ضلع کے این آر سی میرپور ماتھیلو میں موجود رہیگی ۔

(جاری ہے)

اسی طرح خیر پور ضلع کے تعلقہ نارا ، ٹھر ی میرواہ اور فیض گنج کی یونین کونسلز میں 13 فروری سے 24 فروری2017 تک موبائل وین نمبر 19جبکہ تعلقہ گمبٹ ، سوبھو ڈیرو اور کوٹ ڈیجی کی یونین کونسلز میں انہی تاریخوں میں موبائل وین نمبر 21-شناختی کارڈ بنانے کے عمل کو جاری رکھے گی ۔ اس سلسلے میںمتعلقہ علاقوں کے لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے قومی شناختی کارڈ بنوانے یا درستگی کے سلسلے میں دی گئی بالا تاریخوں پر موبائل ٹیموںسے رابطے میں رہیں۔

متعلقہ عنوان :