واٹرٹینکر بارودی سرنگ پر چڑھ جانے سے وہ زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، ڈرائیور زخمی

پیر 13 فروری 2017 20:28

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2017ء) بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں واٹرٹینکر بارودی سرنگ پر چڑھ جانے سے وہ زور دار دھماکے سے پھٹگیا جسکے نتیجے میں ڈرائیور زخمی اور ٹینکر کو شدید نقصان پہنچا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پیر کوہ سے پانی لیکر سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر پہنچانے والا ٹینکر ڈیرہ بگٹی جارہا تھا کہ راستے میں نامعلوم افراد کی جانب سے تخریب کاری کیلئے زیرزمین چھپائی گئی بارودی سرنگ کے ساتھ ٹکرانے سے زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جسکے نتیجے میں ڈرائیور محمدفاروق زخمی ہوگیا اور ٹینکر کو شدید نقصان پہنچا دھماکے کی اطلاع پہنچتے ہی مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیاگیامزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :