روہڑی ، علیواہن سماجی برائیوںکا گڑھ بن گیا

سماجی برائیوں کے باعث نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر

پیر 13 فروری 2017 20:16

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2017ء) روہڑی کا علاقہ علیواہن سماجی برائیوںکا گڑھ بن گیا پرچی جوا ،آنے جانے والی گاڑیوں پر جوا ہوٹلوں پر کرکٹ میچوں پر سٹہ بازی سمیت دیگر سماجی برائیوں کے باعث نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی متعلقہ تھانے پر گزشتہ کئی کئی سالوں سے تعنات اہلکاروں کی خاموشی لحمہ فکریہ ہے سیاسی سماجی مذہبی تنظیموں کا علاقے سے سماجی برائیوں کے خاتمے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق روہڑی کا نواحی علاقہ علی واہن میں سر عام پرچی جوا ،آنے جانے والی گاڑیوں پر جوا ،ہوٹلوں پر کرکٹ میچوں پر سٹے بازی سمیت دیگر سماجی برائیاں عروج پر جسکے باعث نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار ہوکر تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے متعلقہ تھانے پر گزشتہ کئی کئی سالوں سے تعنات اہلکاروں نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو لحمہ فکریہ ہے علاقے کی مذہبی سیاسی سماجی تنظیموں نے ڈی آئی جی ایس ایس پی سکھر سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے سے سماجی برائیوں کو فوری روکا جائے تاکہ نوجوان نسل مزید بر باد ہونے سے بچ سکے ۔

متعلقہ عنوان :