سکھر، نساسک کی ہیوی مشینری نے بچے کو کچھل ڈالا،ڈرائیور فرار

پیر 13 فروری 2017 20:16

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2017ء) نساسک کی ہیوی مشینری نے دس سالے بچے کی جان لے لی ، ڈرائیور فرار ، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ، گھر میں کہرام مچ گیا ،ورثاء کی جانب سے ملوث ڈرائیور سمیت متعلقہ محکمے کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقہ پرانہ سکھر کچے بند کے قریب محکمہ نساسک کی جانب سے ہیوی مشینری کے زریعے واٹر لائن ڈالنے کیلئے ترقیاتی کام جاری ہے پیر کے روز کچے بند کے محلہ درھایجو نزد درگاہ خانقن شاہ کا مکین دس سالہ بچہ وزیر احمد ولد کریم بخش مہر بھینس چرا کر واپس آرہا تھا کہ کام میں مصروف ہیوی مشینری کی زد میںآکر فوت ہو گیا بچے کی ہلاکت کے بعد مشین ڈرائیور موقع دیکھ کر وہاں سے فرار ہو گیا قریبی علاقہ کے مکینوں نے اس کی فوری اطلاع پولیس کو دی پولیس نے مشین اور بچے کی نعش تحویل میں لیکر نعش کا پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور علاقے میں سوگ کی فضاء چھا گئی واقعہ کے حوالے سے ورثاء نے بالا حکام سمیت متعلقہ محکموں کے بالا افسران سے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث ڈرائیور کو گرفتار کر کے قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں انصاف فراہم کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :