لاہور میں خودکش دھماکا پاکستان سپر لیگ کا فائنل سبوتاژکرنے کی سازش ہوسکتا ہے۔رانا ثناءاللہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 13 فروری 2017 20:30

لاہور میں خودکش دھماکا پاکستان سپر لیگ کا فائنل سبوتاژکرنے کی سازش ..

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 فروری۔2017ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ لاہور میں خودکش دھماکا پاکستان سپر لیگ کا فائنل سبوتاژکرنے کی سازش ہوسکتا ہے۔لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی انتظامات مکمل تھے لیکن چونکہ جائے وقوع پر ہجوم تھا اس لیے کسی کو روکنا بہت مشکل تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیس نے دھماکے کو خودکش قرار دیا ہے، دھماکا پی ایس ایل کا لاہور میں ہونے والا فائنل سبوتاژ کرنے کی سازش ہوسکتا ہے، جبکہ اس میں بیرونی عناصر کے ملوث ہونے کو خارج از امکان نہیں کیا جاسکتا۔

واضح رہے کہ لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے ہونے والے خودکش دھماکے میں ڈی آئی جی ٹریفک احمد مبین اور ایس ایس پی آپریشنز زاہد گوندل سمیت 18 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔دھماکے کے وقت مال روڈ پر فارما مینوفیکچررز اور کیمسٹس کا دھرنا جاری تھا، اور احمد مبین مظاہرین سے مذاکرات کے لیے آئے تھے۔دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے علیحدگی اختیار کرنے والے گروپ جماعت الاحرار نے قبول کرنے کا دعویٰ کیا۔