لاہور خود کش حملہ، فیس بک نے سیفٹی چیک فعال کر دیا

muhammad ali محمد علی پیر 13 فروری 2017 20:34

لاہور خود کش حملہ، فیس بک نے سیفٹی چیک فعال کر دیا
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 فروری2017ء) لاہور خود کش حملے کے بعد فیس بک نے سیفٹی چیک فعال کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے دل اور صوبہ پنجاب کے دارلخلافہ لاہور کو ایک مرتبہ پھر سے نشانہ بنا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں نے لاہور کی مصروف ترین شاہراہ مال روڈ پر جاری احتجاجی مظاہرے کو نشانہ بنایا جس کے باعث آخری اطلاعات موصول ہونے تک کئی افراد شہید ہو چکے ہیں۔ اس افسوسناک واقعے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کی جانب سے پاکستانی صارفین کیلئے سیفٹی چیک فعال کر دیا گیا ہے۔ اس سیفٹی چیک کے ذریعے صارفین اپنے اہل خانہ و دوست احباب کو اپنی خیریت سے متعلق آگاہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :