اسلام آباد:پولیس کے اینٹی کار لفٹنگ سیل اور کار چوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

پولیس اہلکار گولی لگنے کے باعث شدید زخمی ، چور دو نوں کاریں چھوڑکر موقع سے فرار

پیر 13 فروری 2017 21:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2017ء) پولیس کے اینٹی کار لفٹنگ سیل اور کار چوروں کے درمیان آئی جے پرنسپل روڈ پر فائرنگ کا تبادلہ ، پولیس اہلکار گولی لگنے کے باعث شدید زخمی ہو گیا۔ چور دو نوں کاریں چھوڑکر موقع سے فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز وفاقی پولیس کے اینٹی کار لفٹنگ سیل اور کار لفٹرز کے درمیان آئی جے پی روڈ پر فائرنگ کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل فہد شدید زخمی ہو گیا، فہد کو گولی بازو پر لگی جس پر اسے ہسپتال لے جایا گیا ، ڈاخٹرز کے مطابق فہد کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ وہ کانسٹیبل کو آرام کی ضرورت ہے، کار لفٹرز فائرنگ کرتے ہوئے چوری شدہ دونوں کاریں چھوڑ کر فرار ہو گئے،کار چور آئی جے پرنسپل روڈ پر کاروں کے ٹریکر سسٹم کو غیر فعال کر رہے تھے،واضح رہے کہ گاڑیاں گزشتہ رات تھانہ لوہی بھیر کی حدود سے چوری کی گئی تھیں۔

(حسن رضا)

متعلقہ عنوان :