وزیراعلیٰ شہبازشریف سے شارجہ، متحدہ عرب امارات کی بزنس وومن کے وفدکی ملاقات، خواتین کی ترقی کیلئے پروگرامز پر تبادلہ خیال
پنجاب اور شارجہ کا خواتین کو مزید بااختیار بنانے کیلئے سماجی و معاشی اقدامات کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق خواتین کو جتنا زیادہ بااختیار بنایا جائیگا، ملک اتنی تیزی سے ترقی و خوشحالی کی منزل حاصل کریگا ‘شہبازشریف شہبازشریف کے خواتین کی ترقی کیلئے اقدامات مثالی ہیں، خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے پنجاب حکومت کے ساتھ کام کرینگے‘و فدشارجہ بزنس وومن
پیر 13 فروری 2017 21:55
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے شارجہ بزنس وومن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو جتنا زیادہ بااختیار بنایا جائے گا، ملک اتنی تیزی سے ترقی اور خوشحالی کی منزل حاصل کرے گا۔
پنجاب حکومت نے خواتین کو ترقی کے مرکزی دھارے میں شامل کرنے کیلئے انقلابی نوعیت کے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ پاکستان کی خواتین انتہائی باصلاحیت ہیں او رملک کی 50 فیصد آبادی خواتین پر مشتمل ہے۔ تعلیم کے میدان میں بچیوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ا نہوں نے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے خواتین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔تعلیم مکمل کرنے کے بعد ڈگری حاصل کرکے خواتین کو عملی میدان میں آنا ہوگا۔ پاکستان کی دیہی خواتین انتہائی محنتی ہیں۔ دیہی خواتین گھریلو کام کاج کے ساتھ زرعی معیشت کے استحکام کیلئے اپنے خاندان کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرتی ہیں۔ پنجاب حکومت نے سرکاری اداروں کے بورڈز میں خواتین کا 33 فیصد کوٹہ مقرر کیا ہے جبکہ سرکاری ملازمتوں میںخواتین کا کوٹہ 15 فیصد رکھا گیا ہے۔ جائیداد کی دستاویزات پر شوہر کے ساتھ بیوی کا نام درج کرنے کیلئے قانون سازی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو ہنرمند بنانے کیلئے سکل ڈویلپمنٹ کے پروگرام پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔خواتین کو مزیدبااختیار بنانے اور ان کی ترقی کیلئے ابھی بہت کچھ کرنا ہے اور اس ضمن میں شارجہ کے ساتھ مستقبل میں قریبی رابطہ رکھ کر تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ پنجاب کی خواتین کا وفد جلد شارجہ کا دورہ کرے گا۔ وزیراعلیٰ نے شارجہ بزنس وومن کے وفد کے ساتھ عربی زبان میں بھی گفتگو کی ۔ وفد کی جانب سے روانی کے ساتھ عربی زبان میں گفتگو پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کی تعریف کی گئی۔ شارجہ کی بزنس وومن وفد نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے خواتین کی ترقی کیلئے مثالی اقدامات اٹھائے ہیں۔ خواتین کی ترقی اور انہیں مزید بااختیار بنانے کیلئے پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ وفد کی جانب سے وزیراعلیٰ کو شارجہ کے دورے کی دعوت بھی دی گئی ۔صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، ایم این اے بیگم شائستہ پرویز ملک، سیکرٹری وومن ڈویلپمنٹ پنجاب، چیئرپرسن ٹاسک فورس برائے وومن امپاورمنٹ فضہ فرحان، بانی صدر وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ڈاکٹر شہلا جاوید اکرم ، چیئرپرسن کیئرفائونڈیشن سیما عزیز اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھی-متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.