شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کا لاہور بم دھماکہ پر دلی رنج و غم کا اظہار

شہید پولیس افسروں اور شہریوں کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، زخمیوں کی فوری صحت یابی کی دعا

پیر 13 فروری 2017 22:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2017ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے پنجاب اسمبلی کے باہر بم دھماکہ میں جانی نقصان پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہید ہونے والے پولیس افسروں اور شہریوں کے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے زخمیوں کی فوری صحت یابی کیلئے بھی دعا کی ہے۔