دھماکے کی اطلاع ملتے ہی مظاہرے میں شرکت کیلئے آنیوالوں کے اہل خانہ ‘ عزیز وا قارب اپنے پیاروں کی تلاش کیلئے گھروں سے نکل پڑے

جائے وقوعہ پر ہر طرف تباہی دیکھ کر کئی افراد زارو قطار روتے رہے ،ہسپتالوں میں بھی انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے

پیر 13 فروری 2017 22:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2017ء) مال روڈ پر پنجاب اسمبلی کے سامنے دئیے جانے والے دھرنے میں شرکت کے لئے آنے والے مظاہرین کے اہل خانہ اور عزیز وا قارب دھماکے کی اطلاع ملتے ہی اپنے پیاروں کی تلاش کیلئے گھروں سے نکل پڑے ،دھماکے کی جگہ پر تباہی دیکھ کر کئی افراد زاروں قطار روتے رہے ،تلاش کے لئے آنے والے ہسپتالوں میں اپنے پیاروں کی لاشیں اور انہیںزخمی حالت میں دیکھ کر دھاڑیں مار مار کر روتے رہے جس سے انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مال روڈ پر پنجاب اسمبلی کے سامنے خود کش دھماکے کی اطلاع ملتے ہی مال روڈ پر دئیے جانے والے دھرنے میں شرکت کے لئے آنے والوں کے گھروں میںموجود اہل خانہ اور عزیز و اقارب غم کے عالم میں جائے وقوعہ پر پہنچے اور وہاں پر ہر طرف خون ہی خون اور تباہی دیکھ کر افسردہ ہو گئے ۔ اس موقع پر کئی افراد ایک دوسرے سے گلے لگ کر روتے رہے ۔ جائے وقوعہ پر اپنے پیاروں کے نہ ملنے پر ایک بڑی تعداد ہسپتالوں میںپہنچ گئی جسکی وجہ سے ہسپتالوں میں رش انتہائی بڑھ گیا ۔دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے رشتہ دار ایک دوسرے سے گلے لگ کر اور دھاڑیں مار مار کر روتے رہے جسکی وجہ سے انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ۔

متعلقہ عنوان :