مال روڈ پر دھماکہ ملک میں بدامنی پھیلانے کی ایک ناکام کوشش ہے‘ مولانا فضل الرحمن

جے یو آئی کے رہنمائوں کی جاں بحق ہونیوالوں کے لئے مغرت اور زخمیوں کیلئے صحت یابی کی دعا

پیر 13 فروری 2017 22:41

مال روڈ پر دھماکہ ملک میں بدامنی پھیلانے کی ایک ناکام کوشش ہے‘ مولانا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2017ء) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے لاہور پنجاب اسمبلی کے باہر ہو نے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میںمذمت کرتے ہوئے اس دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔مولانا نے کہاکہ یہ واقعہ ملک میں بدامنی پھیلانے کی ایک ناکام کوشش ہے مولانا نے اس واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں سے دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

سینٹ کے ڈپٹی چیئر مین اور جے یو آئی مرکزی ناظم عمومی مولانا عبد الغفور حیدری نے بھی لاہور بم دھماکے کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ واقعہ ملک کے امن خلاف ایک گہری سازش معلوم ہوتی ہے ۔جے یو آئی کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے بھی سانحہ لاہور پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ معصوم جانوں سے کھیلنے والے امن اور قوم کے دشمن ہیں انہوں نے کہاکہ اس واقعہ سے لاہور زخمی ہوگیا ہے انہوںنے کہاکہ اس واقعہ میں بیرونی ہاتھ کو خارج از امکان قرار نہ دے انہوں نے کہاکہ اس واقعہ نے قوم کے دلوں کوہلا کر رکھ دیا ہے ۔