رانا ثناء اللہ خاں کی چیئر نگ کراس دھماکہ کی شدید مذمت ،قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس

پیر 13 فروری 2017 23:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2017ء) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی اموررانا ثناء اللہ خاں نے چیئر نگ کراس دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے اور اسے دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائی قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا ہے کہ دھماکہ کے پیچھے کون ہے اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہی- انہوں نے دھماکہ میں سول افراد اور پولیس افسران و اہلکاران کی شہادت پراظہار افسوس کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی-

متعلقہ عنوان :