لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے باعث زخمی ہونے والے پاک فوج کے 3 سپاہی جام شہادت نوش کر گئے

muhammad ali محمد علی پیر 13 فروری 2017 22:16

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے باعث زخمی ہونے ..
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 فروری2017ء) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے باعث زخمی ہونے والے پاک فوج کے 3 سپاہی جام شہادت نوش کر گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ اطلاعات آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول کے بھمبیر سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے باعث پاک فوج کے 3 سپاہی شدید زخمی ہوگئے تھے۔ تاہم اب تینوں سپاہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے ہیں۔ شہید ہونیوالوں میں نائیک غلام رسول، نائیک عمران ظفر اور سپاہی امام بخش شامل ہیں۔