وزیر اعلیٰ کی قیادت میںصوبہ ترقی و خوشحالی کی راہ پر گا مزن رہے گا، صو با ئی وزیر اطلاعات اقبال حسن
مخالفین سیاسی پوائینٹ سکورنگ کی بجائے گلگت بلتستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوتا دیکھ کر شکر ادا کریں کہ یہ خطہ قلیل مدت میں صحیح ٹریک پر آچکا ہے
پیر 13 فروری 2017 23:10
(جاری ہے)
مسلم لیگ ن کی صوبائی و وفاقی حکومت کا منشور واضح ہے، عوام کی ترقی اور ملک میں دور رس معاشی انقلاب کے لیئے موجودہ حکومت کی نیت پر کسی کو بھی شک نہیں۔
بین الاقوامی معاشی جرائد اور عالمی ادارے مسلم لیگ ن کی حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کے معترف ہیں۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار ی حجم تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے جو اس بات کی دلیل ہے کہ سرمایہ کاروں کے لیئے ملک بھر میں کاروباری حالات مثالی ہیں ، جس کی وجہ سے نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی سرمایہ کار بھی پاکستان میں اہم ترین شعبوں میں انویسٹمنٹ کر رہے ہیں۔، صوبائی وزیر اطلاعات، منصوبہ بندی و ترقیات نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے مستقبل اور سلامتی کیلئے وزیر اعلیٰ کی خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں،پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے گلگت بلتستان سے بدامنی ،دہشت گردی کا خاتمہ کیااور اب گلگت بلتستان ایک پرامن اور کاروبار کا محور بن چکا ہے۔انہو ں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ(ن)کی موجودہ حکومت اور پاک فوج کی کوششوں کی وجہ سے پاک چین اقتصادی راہداری حقیقت کا روپ لے چکا ہے، سی پیک منصوبہ ملکی تاریخ کا ایک ایسا منصوبہ جس سے نہ صرف پاکستان میں ایک معاشی انقلاب برپا ہونے جا رہا ہے بلکہ اس سے پورے خطے میں بڑی تبدیلی آئے گی، اس منصوبے سے ملک کے تمام صوبے مستفید ہونگے۔ ملک دشمن قوتیں اس منصوبے کی وجہ سے سخت پریشان ہیں اورہماری توجہ اس طرف سے ہٹانے کیلئے طرح طرح کے مسائل میں الجھاناچاہتے ہیں،پاکستان مسلم لیگ(ن) کی موجودہ حکومت اس منصوبے کی تکمیل کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور ہمیں اس کی افادیت اور اہمیت کے پیش نظر اپنے ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر اس منصوبے کی تکمیل کیلئے ایک آواز ہوناچاہیے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کے پیش نظر سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے بھی خطے کے مثالی حالات کے پیش نظر گلگت بلتستان میں تجارتی اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیئے تعاون کی پیش کش کی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.