Live Updates

وفاقی وزیر داخلہ کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے ٹیلیفونک رابطہ ، متعلقہ وفاقی اداروں کی جانب سے واقعے کی تفتیش و تحقیقات میں صوبائی حکومت کو مکمل معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی

اس سلسلے میں ایف آئی اے اور نادرا کو ہدایات جاری کی جا چکی ہیں ، چوہدری نثار کی شہباز شریف سے گفتگو ، شہید پولیس افسران کو خراج عقیدت

پیر 13 فروری 2017 23:13

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2017ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب کومتعلقہ وفاقی اداروں کی جانب سے واقعے کی تفتیش و تحقیقات میں صوبائی حکومت کو مکمل معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاگیا کہ اس سلسلے میں ایف آئی اے اور نادرا کو ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو لاہور میں ہونے والے بم دھماکے کے واقعے کے بعد وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور لاہور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت اور قیمتی جانوں کے زیاں پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

وزیر داخلہ نے دوران ڈیوٹی شہادت پانے والے سینئر پولیس افسران کو خراج عقیدت اور غم زدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہارکیا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ کو یقین دہانی کرائی کہ متعلقہ وفاقی اداروں کی جانب سے واقعے کی تفتیش و تحقیقات میں صوبائی حکومت کو مکمل معاونت فراہم کی جائے گی۔ اس ضمن میں ایف آئی اے اور نادرا کو ہدایات جاری کی جا چکی ہیں ۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات