گورنر سندھ محمد زبیر کا ڈی ایس این جی حملے میں جاں بحق ہونے والے نجی ٹی وی چینل کے اسسٹنٹ کیمرہ مین کے لواحقین سے اظہار ہمدردی

منگل 14 فروری 2017 00:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے نجی ٹی وی چینل کے اسسٹنٹ کیمرہ مین تیمور جو کہ ڈی ایس این جی پر حملے میں شہید ہو گئے تھے کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے، پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تیمور خان ایک سرگرم نوجوان تھا، انہوں نے کہا کہ تیمور خان نے آزادی اظہار رائے اور حق، سچ کے لیے اپنی زندگی کی قربانی دی ہے، گورنر سندھ نے نجی ٹی وی چینل سماء جس کا وہ سرگرم کارکن تھا کی انتظامیہ کے ساتھ بھی تیمور خان کے جاں بحق ہونے پر ہمدردی کا اظہار کیا ہے، انہوں نے ملک سے دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کو جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔