رؤوف کلاسرا نے حمزہ شہباز شریف کو لائیو شو میں آڑے ہاتھوں لے لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 14 فروری 2017 10:54

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 فروری 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے معروف  صحافی رؤوف کلاسرا نے حمزہ شہباز شریف کو سخت آڑے ہاتھوں لے لیا ۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے گذشتہ رات لاہور میں ہونے والے دھماکے پر شدید مذمت کا اظہار کیا ۔ رؤوف کلاسرا کا کہنا تھا کہ ہر دھماکےکے بعد یہ خبر آتی ہے کہ اس علاقہ کا الرٹ جاری ہو چکا تھا ۔

ہر دھماکے کا الرٹ جاری ہونا اب معمول کی بات بن چکا ہے ۔ المیہ یہ ہے کہ الرٹ جاری ہونے کے باوجود بھی پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی کیوں نہیں کی جاتی؟ رؤوف کلاسرا نے کہا پنجاب پولیس کی  بھرتیوں کے دوران حمزہ شہباز چھوٹے سے لے کر بڑے اُمیدوار تک کا انٹرویو کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حمزہ شہباز کو اجازت ہے کہ وہ اپنی مرضی کا افسر ، ایس ایچ او بھرتی کریں۔

(جاری ہے)

اور ایسے افراد کو پھر عمر بھر کے لیے مراعات بھی دی جاتی ہیں۔ رؤوف کلاسرا نے حمزہ شہباز شریف کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز اور شہباز شریف کے لائے ہوئے آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا صاحب آج تک پولیس کو غیر سیاسی کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ ہر کوئی حمزہ شہباز کی ہی بات مانتا ہے جس کا انعام یہ ملتا ہے کہ ان کے چار لاکھ روپے بڑھا دو، ان کو عمر بھر کے لیے بجلی کے یونٹس ، پانی اور پٹرول فری مل جائے گا۔ جب بھی کوئی ان کے خلاف اسٹینڈ لیتاہے یہ فوری طور پر اس شخص کا تبادلہ کروا دیتے ہیں۔ رؤوف کلاسرا نے کہا کہ اس ضمن میں اب ہمیں صرف عدلیہ کا سہارا ہے کیونکہ وہی ایک ادارہ ہے جس سے مدد طلب کی جا سکتی ہے ۔ رؤوف کلاسرا نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :