رحیم یارخان چیمبر آف کامرس کا لاہور خودکش دھماکہ میں جانی نقصان پر رنج و غم کا اظہار

منگل 14 فروری 2017 11:23

رحیم یارخان چیمبر آف کامرس کا لاہور خودکش دھماکہ میں جانی نقصان پر ..
رحیم یارخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2017ء) رحیم یارخان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر چوھدری محمد شفیق، سینئرنائب صدر محمد شوکت حیات ، نائب صدر رانا احمد علی ، ایگزیکٹو ممبران چوہدری محمد اکرام، حاجی چوہدری ظہور گجر،میاں جاوید اقبال، محمد ندیم عباس، میاں آصف محمود، شیخ محسن، نعمان علی رزاق، اورنگ زیب جہاں ، شفقت حسین ، ہمایوں اصغر، چوہدری محمد امجد، راجہ اسد نسیم ، محمد عمران ارشد نے مشترکہ بیان میں لاہور خودکش دھماکہ میں ہونے والے معصوم افراد کے قیمتی جانی نقصان پر غم کا اظہار کیا اور ملک دشمن سفاک درندوں کے خلاف فوری بھر پور کاروائی کی اپیل کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلع رحیم یار خان کی بزنس کمیونٹی اعلیٰ پولیس افسران سمیت حادثہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے زخمی ہونے والے عام افراد اور میڈیا کے نمائندگان کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔