خیبرپختونخوا میں آئندہ حکومت مسلم لیگ (ن)کی ہوگی، دائود خٹک

وفاقی حکومت نے این اے 5 میں سوئی گیس اوربجلی کے ترقیاتی کاموں کے لئے 2ارب روپے منظورکرکے عوام کے دل جیت لئے

منگل 14 فروری 2017 11:39

نوشہرہ۔14 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنماء دائود خان خٹک نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے این اے 5 میں سوئی گیس اوربجلی کے ترقیاتی کاموں کے لئے 2ارب روپے منظورکرکے عوام کے دل جیت لئے ہیں، صوبائی حکومت عوام کوبے وقوف بنانے کی کوشش کررہی ہے اور وہ عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں میں مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنماء اورسابق ضلعی ناظم نوشہرہ دائود خان خٹک نے سپین خاک میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کے مشیرامیرمقام نے وزیراعظم سے این اے 5 کے لئے 2ارب روپے منظورکرائے جوگیس اوربجلی کی مد میںلگائے جائیں گے ۔این اے 5 کے گھر گھر تک گیس اوربجلی پہنچائیں گے ۔انہوںنے کہاکہ وزیراعلیٰ نے ساڑھے تین سالوں میں کچھ بھی نہیں کیا، آئندہ حکومت مرکز اورخیبرپختونخوا میں بھی مسلم لیگ (ن) کی ہوگی اور پارٹی آئندہ الیکشن میں صوبے میں کلین سویپ کریگی۔

متعلقہ عنوان :