قومی جو نیئر سنوکر کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری

منگل 14 فروری 2017 11:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2017ء) پاکستان سنوکر فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے قومی جو نیئر سنوکر کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس بورڈ کے سنوکر ہال میںجاری ہے۔

(جاری ہے)

کیمپ کمانڈنٹ نوید کپاڈیہ نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں دس کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں محمد نسیم اختر، حارث طاہر، محمد رفیق، عمر فاروق، سعود خان، شیخ مدثر، محمد ماجد علی، حافظ محمدثاقب، عبدالرحیم، عبدالجاوید شامل ہیں اور ان کھلاڑیوں کو عالمی چیمپئن اور ایران سے تعلق رکھنے والے سہیل واحدی تربیت دے رہے ہیں۔

ان کھلاڑیوں کا تعلق پنجاب اور خیبر پختونخوا سے ہے اور یہ کیمپ 17 فروری تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تربیتی کیمپ ایشین جونیئر انڈر 21- سنوکر چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں لگایا گیا ہے اور ایشین جونیئر انڈر 21- سنوکر چیمپئن شپ 8 سے 15 اپریل تک بھارت میں کھیلی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :