داعش کی قیادت پر بمباری،13 اہم کمانڈر ہلاک

جس خفیہ گھر کو نشانہ بنایا گیا وہ عراق کے مغرب میں واقع تھا،عراقی فضائیہ کا بیان

منگل 14 فروری 2017 12:24

داعش کی قیادت پر بمباری،13 اہم کمانڈر ہلاک
موصل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2017ء) عراق میں داعش کی قیادت پر بمباری سے داعش کے 13اہم لیڈرہلاک ہوگئے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی فضائیہ نے گزشتہ روز جاری کیے گئے ایک بیان میں بتایا کہ داعش کے اس ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا ہے جہاں خیال کیا جا رہا تھا کہ اس تنظیم کا سربراہ ابوبکر البغدادی بھی موجود ہے تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ اس حملے میں ابوبکر البغدادی کو کوئی نقصان پہنچا ہے یا نہیں۔

(جاری ہے)

بیان میں کہاگیا کہ جس خفیہ گھر کو نشانہ بنایا گیا وہ عراق کے مغرب میں واقع تھا۔ اس حملے میں مبینہ طور پر ہلاک ہونے والے داعش کے تیرہ کمانڈروں کے نام جاری کر دیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :