تائیوان میں بس حادثہ، 28 افراد ہلاک،16زخمی

ممکنہ طور پر ڈرائیور نے خود کشی کرنے سے پہلے اس بس کو آگ لگا دی تھی،پولیس

منگل 14 فروری 2017 12:24

تائیوان میں بس حادثہ، 28 افراد ہلاک،16زخمی
تائی پے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2017ء) تائیوان میں ایک بس حادثے کے نتیجے میں اٹھائیس افراد ہلاک ہو گئے،ممکنہ طور پر ڈرائیور نے خود کشی کرنے سے پہلے اس بس کو آگ لگا دی تھی، مقامی میڈیا کے مطابق یہ بس سیاحوں کو واپس لے کر آ رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی۔

(جاری ہے)

اس بس پر سوار زیادہ تر افراد عمر رسیدہ تھے جبکہ سولہ زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق ممکنہ طور پر ڈرائیور نے خود کشی کرنے سے پہلے اس بس کو آگ لگا دی تھی۔