نصف صدی گزرنے کے باوجود بالی ووڈ میں مسلمان اداکاروں کا راج برقرار

دلیپ کمار کے بعد سلمان خان ، شاہ رخ خان اور عامر خان نے اپنا سکہ جما رکھا ہے

منگل 14 فروری 2017 13:12

نصف صدی گزرنے کے باوجود بالی ووڈ میں مسلمان اداکاروں کا راج برقرار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2017ء) نصف صدی گزرنے کے باوجود بالی ووڈ میں مسلمان اداکاروں کا راج برقرار ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ میں لیجنڈ اداکار دلیپ کمار نے تقریباً 50سالوں تک فلموں میں کام کیا اور ان کے بعد اب پچھلی دو دہائیوں سے سلمان خان ، شاہ رخ خان اور عامر خان نے اپنا سکہ جما رکھا ہے اور ان تینوں اداکاروں کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ پچھلے بیس سالوں میں بالی ووڈ میں جتنی فلمیں بنی ہیں ان میں سے سب سے زیادہ بزنس کرنے کا ریکارڈ انہی کے پاس ہے ۔

(جاری ہے)

یہ تینوں خان آج بھی بھارت سمیت پوری دنیا میں مقبول تصور کیے جاتے ہیں ۔ ان کے علاوہ بھی بالی ووڈ میں بہت سے مسلمان اداکار اپنے اداکاری کو جوہر دکھا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :