علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ’’بزنس ڈائنامکس‘‘ کانفرنس 20 فروری کوہوگی

منگل 14 فروری 2017 13:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام ’’بزنس ڈائنامکس‘‘کے عنوان سے ایک روزہ قومی کانفرنس پیر20 فروری کو منعقد ہوگی۔اس کانفرنس کا بنیادی مقصد مستقبل کی اقتصادی اور مالی منصوبہ سازی کے لئے پالیسی میکرز کواکیڈمک سپورٹ فراہم کرنا ہے۔ یہ کانفرنس بزنس ایڈمنسٹریشن ،ْ مارکیٹنگ اور ہیومن ریسورسسز کے علوم کو اپ ڈیٹ کرنے کا پلیٹ فارم بھی ثابت ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے مجوزہ کانفرنس کے انتظامات کوحتمی شکل دینے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ سینئر ماہرین اقتصادیات ،ْ ماہرین تعلیم اور ملک بھر سے پی ایچ ڈی اور ایم فل کے طلبہ و طالبات کانفرنس میںشرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

شعبہ بزنس ایڈمنٹسریشن کے چئیر مین ،ْ ڈاکٹر سید حسن رضا کے مطابق کاروبار میں پیش آنے والے مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اہل علم پر مبنی معیشت پیدا کرنا کانفرنس کا مرکزی خیال ہے۔

ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ موجودہ زمانے کے کاروباری ماحول میں مقابلہ کی کیفیت پائی جاتی ہے۔ اس لئے جو ادارے تخلیق اور جدت پر خصوصی توجہ دیتے ہوں وہی حقیقی کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی نے سماجی و اقتصادی مسائل کے حل کے لئے گذشتہ دو سال میں اپلائیڈ ریسرچ پر خصوصی توجہ دی ہے۔

متعلقہ عنوان :