ناکام فوجی بغاوت کے بعد سعودی شاہ سلمان نے سب سے پہلے رابطہ کیا تھا، ترک صدرکا انکشاف

دہشت گردی شام اور خطے کا چہرہ تبدیل کررہی ہے اور قدیم عرب دارالحکومت میدان ہائے جنگ میں تبدیل ہورہے ہیں، عراق اور شام میں رونما ہونے والے واقعات سے ترکیکیلئے خطرات پیدا ہوگئے تھے اور وہ خود کو محفوظ کرنے کیلئے اقدامات پر مجبور ہوگئے تھے،ترک صدر رجب طیب اردگان کی بحرین کے دورے کے اختتام پر صحافیوں سے گفتگو

منگل 14 فروری 2017 13:45

ناکام فوجی بغاوت کے بعد سعودی شاہ سلمان نے سب سے پہلے رابطہ کیا تھا، ..
منامہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 فروری2017ء) ترک صدر رجب طیب اردگان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے خلاف ناکام فوجی بغاوت کے بعد سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اولین عالمی لیڈر تھے جنھوں نے ان سے سب سے پہلے رابطہ کیا تھا اور ترکی کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا تھا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے بحرین کے دورے کے اختتام پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی شام اور خطے کا چہرہ تبدیل کررہی ہے اور قدیم عرب دارالحکومت میدان ہائے جنگ میں تبدیل ہورہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ عراق اور شام میں رونما ہونے والے واقعات سے ترکی کے لیے خطرات پیدا ہوگئے تھے اور وہ خود کو محفوظ کرنے کے لیے اقدامات پر مجبور ہوگئے تھے۔اردگان نے کہاکہ ناکام فوجی بغاوت کے بعد سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اولین عالمی لیڈر تھے جنھوں نے ان سے سب سے پہلے رابطہ کیا تھا اور ترکی کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :