رکشے کو ٹکر مارنے پر مشتعل افراد نے اورنج ٹرین منصوبے کی کرین کو آگ لگا دی

کرین اور رکشے کی ٹکر میں رکشہ ڈرائیور زخمی ہوا ،طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کر دیا گیا

منگل 14 فروری 2017 14:47

رکشے کو ٹکر مارنے پر مشتعل افراد نے اورنج ٹرین منصوبے کی کرین کو آگ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2017ء) لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی کرین ٹکرانے سے رکشہ ڈرائیور زخمی ہوگیا ، مشتعل افراد نے کرین کو آگ لگا دی ۔

(جاری ہے)

لاہور کے علاقے باغبانپورہ کرائون ہال کے قریب جاری اورنج ٹرین کے ترقیاتی کام کے دوران کرین اور رکشے میں تصادم ہوگیا ، تصادم کے نتیجہ میں رکشہ ڈرائیور تیمور بری طرح زخمی ہوگیا ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو عملہ موقعہ پر پہنچ گیا ۔ ریسکیو عملے نے زخمی رکشہ ڈرائیور تیمور کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا جبکہ موقعہ پر موجود مشتعل افراد نے کرین کو آگ لگا دی ۔

متعلقہ عنوان :